کاروبار
30 جولائی ، 2012

سی این جی اسٹیشنز ترقی میں رکاوٹ ہیں، ختم کردینگے، ڈاکٹر عاصم

سی این جی اسٹیشنز ترقی میں رکاوٹ ہیں، ختم کردینگے، ڈاکٹر عاصم

لاہور … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ اس سال سردیوں میں عوام تیار رہیں، سردیوں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، سی این جی اسٹیشنز معاشی ترقی میں رکاوٹ ہیں، انہیں مرحلہ وار ختم کر دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی این جی اسٹیشنز کی وجہ سے صنعت اور کھاد فیکٹریوں کو گیس کمی کا سامنا ہے، پہلے مرحلے میں 15 سال پرانے سی این جی بند کئے جارہے ہیں جبکہ ایک ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں میں گیس بھروانے پر پابندی لگائی جارہی ہے ، گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے این ایل جی اور ایل پی جی درآمد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو صنعتیں گیس چوری کریں گی یا لوڈشیڈنگ کے دوران چلتی پائی گئیں تو انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :