31 جولائی ، 2012
گولڈ کوسٹ ، آسٹریلیا…ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انڈر۔19کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے آسٹریلیا کی انڈر۔19 ٹیم کو سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا انڈر۔19کی ٹیم 139رنز بناسکی ، پاکستان کے ضیاء الحق نے 3 اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں،پاکستان ٹیم نے ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، سعد علی نے36اور امام الحق نے 30 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی، اس کامیابی کے بعد پاکستان نے تین میچ کی سیریز دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3اگست کو کھیلا جائے گا۔