05 فروری ، 2012
پشاور…عام تعطیل کے باوجود پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹوں تک بجلی کی ترسیل منقطع ہوتی ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے الیکٹرانکس کاسامان کے ناکارہ ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔ بجلی کی طویل بندش سے شہر کے کئی علاقوں میں ٹیوب ویل بند پڑے ہیں۔ جس سے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔