پاکستان
05 فروری ، 2012

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔تاہم استور اور چترال میں لواری ٹنل کے قریب برفباری جاری ہے۔گلگت بلتستان ڈویژن کے علاقے اسکرود اور غذر میں برف باری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ تاہم استور میں دو دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔بالائی علاقوں میں ربطہ سڑکیں بند ہیں اور ان علاقوں میں غذائی قلت کا سامنا ہے۔چترال شہر میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔جبکہ لواری ٹنل کے قریب ہلکی برف باری جاری ہے۔کاغان اور ناران میں 7 فٹ اور شوگران میں 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ شاہراہ کاغان 21 روز سے بند ہے جبکہ بٹگرام میں الائی روڈ دوسرے روز بھی بند ہے۔سوات سمیت مالا کنڈ ڈویژن ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور آزادکشمیر کے اٹھ مقام، کیل، شاردرہ اور وادی لیپہ میں بھی برف باری رک گئی ہے۔ شمالی بلوچستان بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔

مزید خبریں :