05 فروری ، 2012
راولپنڈی…راولپنڈی پولیس ا سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے 12 ربیع الاول کے میلاد جلوس سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے۔بارہ ربیع الاول کا عقیدت بھرا جلوس مرکزی جامع مسجد راولپنڈی سے شروع ہوا۔ عید گاہ شریف کے ممتہم پیر نقیب الرحمان نے جلوس کا دعا کے ساتھ افتتاح کیا۔ جلوس کے افتتاح پر ہی اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے۔ مشکوک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کی وردی پہن رکھی تھی جسے تھانہ بنی منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی راول ٹاون ملک مطلوب نے جیو نیوز کو بتایا کہ مشکوک شخص اپنے آپ کو صرافہ بازار کا سیکیورٹی گارڈ ظاہر کر رہا ہے، تفتیش کے بعد ہی پتا لگ سکے گا، کہ وہ جلوس میں اسلحہ کے ساتھ کس ارادے سے آیا تھا۔