05 فروری ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کو طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر قابض افواج کے مظالم بند کرائے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں موثر کردار ادا کرے۔