09 اکتوبر ، 2018
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فرخ سلیم کو اقتصادیات اور توانائی کے امور پر ترجمان مقرر کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم توانائی اور اقتصادی امور پر حکومت کے ترجمان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فرخ سلیم کو حکومتی ترجمان بنانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔