05 فروری ، 2012
پشاور…وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا امیرحیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور عشق رسولﷺ ایمان کی اصل حقیقت ہے۔جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حضور کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم محسن انسانیت کی تعلیمات کی حقیقی معنوں میں پیروی کرکے موجودہ دور کے چیلنجوں اور مسائل سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برا ہوسکتے ہیں، امیرحیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ حجتہ الوداع کے موقع پر آپ کا خطبہ منشور انسانیت ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کا سرچشمہ رہے گا۔