پاکستان
05 فروری ، 2012

صدر، وزیراعظم دیگر سیاسی رہ نماوں کے یوم یکجہتی کشمیر پرپیغامات

صدر، وزیراعظم دیگر سیاسی رہ نماوں کے یوم یکجہتی کشمیر پرپیغامات

اسلام آباد… صدر وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہ نماوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر ی عوام کی جدوجہد کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں برابر کی شریک ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کشمیر کا مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے، گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسی کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی جانب عالمی توجہ مرکوز کرانا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کو بالآخر ایک دن کشمیری مسلمانوں کو اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگامیر ی عوام کی جدوجہد کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :