05 فروری ، 2012
ملتان …ملتان میں پولیس موبائل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،واقعے پر مشتعل شہریوں نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،پتھراوٴ کرکے موبائل کے شیشے بھی توڑڈالے۔واقعہ آج صبح معصوم شاہ روڈ پر پیش آیا،عینی شاہدین کے مطابق ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ملازم جس کا نام آصف بتایا جارہا ہے،موٹر سائیکل پر ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا۔پیچھے سے آنے والی تیز رفتار پولیس موبائل نے اسے زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے پر شہری مشتعل ہوگئے اور پتھراوٴ کرکے دو پولیس موبائلزکو نقصان پہنچایا۔جبکہ اس دوران شہریوں نے پولیس اہلکار کو بھی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بعدازاں مشتعل مظاہرین نے معصوم شاہ روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا۔