پاکستان
Time 19 اکتوبر ، 2018

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے، عمران خان نشست پر بیٹھے رہے

زلزلہ تو آ رہا ہے، اب کیا کر سکتے ہیں، وزیراعظم کا سیکیورٹی حکام کو جواب۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان رہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جاری تھا کہ اسی دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سیکیورٹی حکام نے میٹنگ آفس سے باہر آنے کا کہا لیکن اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور کہا کہ زلزلہ تو آ رہا ہے، اب کیا کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نشستوں سے کھڑے ہو گئے لیکن وزراء وزیراعظم کو نشست پر براجمان دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزارتوں کی کارکردگی اور معاشی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے شیڈول دورہ سعودی عرب کے حوالے سے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں :