24 اکتوبر ، 2018
ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ٹیم نے دو مختلف کٹس پہن کو ایک میچ کھیلا ہو۔
مسقط میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پاکستانی ٹیم نے ایک میچ میں دو مختلف کٹس استعمال کی ہوں۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی انتظامیہ نے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو کٹس کی ہدایات دیں، پاکستان کو گرین اور جاپان کو بلیک کٹس کی ہدایت دی گئیں۔
لیکن میچ کے دوران دنوں ٹیموں کی کٹس ملتی جلتی ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کٹس تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی۔
پاکستان ٹیم نے فوری طور پر ہوٹل سے سفید رنگ کی کٹس منگوائی اور ہاف ٹائم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی کٹس تبدیل کیں۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔