پاکستان
05 فروری ، 2012

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پروفیسر ابراہیم

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پروفیسر ابراہیم

پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پشاور پریس کلب میں یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب میں پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا دو قومی نظریئے اور کشمیری شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل نکالنے کے لئے بھارت پر دباوٴ ڈالا جائے۔ سمینار سے ڈاکٹر عبدالمتین نے بھی خطاب کیا۔ سمینار کے بعد پروفیسر ابراہیم کی قیادت میں پریس کلب سے پی ٹی سی ایل چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔

مزید خبریں :