Time 10 نومبر ، 2018
پاکستان

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ دے دیا


بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کردیا اور اس میں انہوں نے بطور صدر عہدہ سنبھالنے سے لے کر آج تک بیلنس شیٹ کا تذکرہ کیا گیا۔

نعیم الدین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال پہلے عہدہ سنبھالا توبینک میں سیاسی مداخلت اور کرپشن تھی اور بینک دیوالیہ تھا جب کہ اسے 17ارب روپے خسارےکا سامنا تھا۔

نعیم الدین کا کہنا تھا کہ وہ آج بینک کو 12 ارب 50 کروڑروپے سالانہ منافع کے ساتھ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

نعیم الدین کے مطابق انہیں بینک آف پنجاب میں 10 سال پورے ہونے کو ہیں، لیکن اب وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔

مزید خبریں :