12 نومبر ، 2018
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف آج العزیزیہ ریفرنس میں بطور ملزم اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے جن کے ہمراہ سعدیہ عباسی، آصف کرمانی اور چوہدری تنویر بھی تھے۔
العزیزیہ ریفرنس کی 30 اکتوبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے کہا تھا کہ ان کے شواہد مکمل ہوگئے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کا بطور ملزم بیان قلمبند کیا جائے۔
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کا بیان آئندہ سماعت پر بطور ملزم ریکارڈ کیا جائے گا۔