Time 16 نومبر ، 2018
پاکستان

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دے دیا


لاہور: سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دےدیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کٹاس راج تالاب کے پانی کے استمال کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی اور چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔

جب کہ ساتھ ہی عدالت نے کٹاس راج مندرکے تالاب کوپانی سے بھرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پانی ٹینکروں سے لے جانا پڑے، لے کر جائیں اور تالاب بھرا جائے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کے تالاب کے خشک ہونے پر ازخودنوٹس لے رکھا ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے خود بھی کٹاس راج مندر کا دورہ کیا تھا اور تالاب نہ بھرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :