05 فروری ، 2012
عمر کوٹ … سامارو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ فنکشنل کے سابق کونسلر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سامارو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ فنکشنل کے سابق کونسلر ماجد قائم خانی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف 4 دکانوں کو آگ لگادی۔