زنانہ شکل و آواز کے حامل 15 سالہ جاپانی لڑکے کی دھوم

فوٹو کریڈٹ : اڈے گامی باکو ٹوئٹر اکاونٹ 

غیر معمولی زنانہ مشابہت کی وجہ سے 15 سالہ جاپانی لڑکا نا صرف اپنے ملک میں بلکہ پڑوسی ملک جنوبی کوریا میں بھی مقبول ہوگیا ہے۔

اڈےگامی باکو نامی نوجوان کی وجہ شہرت اس کا جاپان کے مشہور ٹیلنٹ مقابلے میں حصہ لینا بنا۔گزشتہ ماہ منعقد ہونے والا 'جنون سپر بوائے' نامی مقابلے میں اڈے گامی فائنل میں جا پہنچا۔28 سال سے جاری یہ مقابلہ مقبول جریدے جنون کی جانب سے 13 سے 28 سال کے لڑکوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکت کرنے سے وہ اپنے گلوکار ، اداکار اور ٹی وی اسٹار  بننے کے خواب پورے کر سکتے ہیں۔

اڈے گامی اس مقابلے میں فائنل تک تو پہنچا مگر جیت نہیں سکا البتہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو گیا۔اڈے گامی کی غیر معمولی زنانہ مشابہت اور آواز نے اس کی تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پر  وائرل کردیا۔

View this post on Instagram

最近お気に入りメガネです

A post shared by 井手上 漠 (@_._163_._) on


 جاپان اور جنوبی کوریا میں 15 سالہ اڈے گامی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔باکو کی تصاویر دیکھ کر لوگ اندازہ نہیں کر پاتے کہ یہ اصل میں لڑکا ہے۔ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا ہے کہ باکو اصل لڑکیوں سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

زنانہ شکل و صورت کے حامل باکو کی تصاویر سوشل میڈیا پر اس قدر زیر بحث آئیں کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کو یقین دہانی کرنی پڑی کہ باکو اصل میں لڑکا ہے۔ باکو کی بہت زیادہ مشہور ہونے والی تصاویر کے آگے ٹوئٹر کو 'میں ایک لڑکا ہوں ' لکھنا پڑا۔

ٹوئٹر پر باکو کی پرانی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ باکو شروع سے ہی زنانہ شکل وصورت کا حامل ہے اور یہ پلاسٹک سرجری کا نیتجہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :