13 جنوری ، 2012
کراچی…دنیا کی سب سے کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی صحت اب بہتر ہونے لگی ہے، جیو نیوز کے نمائندے امین حفیظ نے بتایا کہ سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ارفع کریم کے دماغ کے کچھ حصو ں نے کام شروع کردیا ہے، ڈاکٹرز اب اس کے ٹیسٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کے ملک بل گیٹس نے بھی ارفع کریم کے علاج کے لئے انہیں امریکا لے جانے کی پیشکش کی ہے تاہم ڈاکٹرز کی رائے یہ تھی کہ اس کی حالت ایسے نہیں کہ اسے ابھی امریکا منتقل کیا جائے۔