پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2018

کراچی میں سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کا آغاز


کراچی: سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا اور اس سلسلے میں ضعلی انتظامیہ اور ریلوے حکام نے غریب آباد ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔

ریلوے و ضلعی انتظامیہ کے حکام ریلوے ٹریک پہنچے تو وہاں قائم فرنیچر مارکیٹ کے دکانداروں نے خود تجاوزات ہٹانا شروع کردیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین نے ٹریک پر قائم غیر قانونی مارکیٹ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج صرف دکانداروں کو وارننگ دینے  آئے ہیں اور کل سے باقاعدہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔

ایڈیشنل ڈپٹمی کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو ہٹا کر ریلوے ٹریک کو کلیئر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک کے 10 مقامات پر تجاوزات قائم ہیں اور بعض مقامات پر پٹریوں کے قریب رہائشی مکانات تعمیر ہیں اور چند ایک مقامات پر ریلوے کی زمین کو پارکنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :