22 دسمبر ، 2018
کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 26 دسمبر کو طلب کیا ہے ان پر ملیر ندی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے۔
عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ قائم علی شاہ کا شمار پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ تین مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔