پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2018

خیبرپختونخوا میں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب

خیبرپختونخوامیں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب کے خلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال۔ فوٹو: فائل

پشاور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، قانون کے دائرے میں ہر قدم اُٹھا رہے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا آفس کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نیب نے انہیں میگا کرپشن کیسز کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات الماریوں اور فائلوں سے نکالیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال بدعنوانی کے 440 ریفرنس دائر کیے، بدعنوانی کے خلاف نیب کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

مزید خبریں :