13 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحما ن ملک نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ، کل کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، سب مل بیٹھیں گے، کوئی مسئلہ نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات نارمل ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کو حکومت سے کوئی خطرہ نہیں ،ان کو خطرہ اور پریشانی اس بات سے ہے کہ وہ مشکل سوالات کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔