05 اگست ، 2012
اسلام آباد…حکومت نے توہین عدالت قانون پرفیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے توہین عدالت قانون پرفیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جولائی کے حکم نامے کے خلاف بھی نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائیگی،حکم نامے میں وزیراعظم کوبغیر ایڈوائس کے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا گیا ہے،دونوں اپیلیں 8 اگست سے قبل دائر کی جائینگی ۔