Time 14 جنوری ، 2019
پاکستان

ملک کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق

2018 میں ملک میں 10 پولیو کے کیس سامنے آئے تھے: ترجمان پولیو ٹاسک فورس_ فائل فوٹو

کراچی: ملک کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

انڈیپنڈینٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کے اجلاس میں حکام نے اس حوالے سے نشاندہی کی۔

جیونیوز

حکام کے مطابق پاکستان کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی، ان علاقوں میں کراچی کے گڈاپ، کورنگی، لاہور، بنوں، قلعہ عبداللہ، پشاور، پشین، کوئٹہ اور راولپنڈی کے علاقے شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 16 مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جب کہ کراچی میں گڈاپ یوسی 4 اور کورنگی یوسی 6 کے سیوریج میں وائرس موجود ہے۔

ترجمان پولیو ٹاسک فورس کے مطابق 2018 میں ملک میں 10 پولیو کے کیس سامنے آئے تھے، وزیراعظم کی ہدایت پرحکمت عملی بناکرفوری کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :