دنیا
06 فروری ، 2012

عراق:عدالت کاایک رکن پارلیمنٹ کااستثناختم کرنے کامطالبہ

عراق:عدالت کاایک رکن پارلیمنٹ کااستثناختم کرنے کامطالبہ

بغداد . . .. . . عراق میں ایک عدالت نے پارلیمنٹ سے رکن اسمبلی حیدر ال ملا کا استثنا ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔العراقیہ بلاک کے ترجمان حیدرال ملا کے مطابق بغدادکی ایک عدالت نے ان کا استثنا ختم کرنے کی درخواست دی ہے جو انھیں موصول ہوچکی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے ذرائع سے بتایاہے کہ وزیراعظم نوری المالکی کے مخالف العراقیہ بلاک کے دو دیگر رکن پارلے منٹ کے استثنا کے خاتمے کیلئے بھی پارلیمنٹ میں درخواست دی گئی ہے تاکہ ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاسکیں۔پارلیمنٹ جلد ہی ان تینوں کیسوں کا ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں :