15 جنوری ، 2019
کراچی: عدالت نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازم کی ضمانت مسترد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی جانب سے ملزم عبداللطیف ڈار کی عدم حاضری پر ضمانت مسترد کی گئی۔
عبداللطیف ڈار پر اسپتال کے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے اور اس مقدمے میں ملزم عبوری ضمانت پر تھا۔
ملزم عبدالطیف ڈار کے خلاف مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔