05 اگست ، 2012
اسلام آباد…دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد ، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کل دریائے توی کے راستے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑا گیا تھا،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہو رہی ہے اور پانی کا بہاوٴ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ ہیڈ قادر آباد کے مقام پر ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، ہیڈ خانکی اور ہیڈ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجیکاسیلاب رکارڈکیا گیا ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاو 2لاکھ21 ہزار کیوسک ہے اور اس میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے کابل میں بھی نوشہرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیاہے۔ یہاں پانی کا بہاو 54 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیاہے۔