پاکستان
05 اگست ، 2012

ایم وی سوئیز:رہائی پانے والے دو بھارتیوں کی بیگمات پاکستان آئیں گی

کراچی …پاکستانی قوم اور انصار برنی کا شکریہ ادا کرنے بھارتی خواتین کا وفد چھبیس اگست کو پاکستان آئیگا۔ گزشتہ سال انصار برنی ایڈووکیٹ کی کوششوں سے دو بھارتی شہری صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پاکر اپنے وطن پہنچے تھے۔ایم وی سوئیز کے عملے کے دونوں ارکان رویندرسنگھ اوراین کے شرما کی بیگمات حکومت پاکستان اورپاکستانی قوم سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی سفیر انصار برنی ایڈووکیٹ اور میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔دونوں ارکان کی بیگمات سمپا آریا اور مدھو شرما نے کہا کہ وہ یہ بتانے آرہی ہیں کہ بھارتی اپنے محسنوں کو یاد رکھنے کے ساتھ ان کی قدرومنزلت بھی کرنا جانتے ہیں۔

مزید خبریں :