پاکستان
Time 08 فروری ، 2019

اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنائے: شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے 8 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پی اے سی میں کسی قیمت پر قبول نہیں، چاہے دنیا ادھرکی ادھر ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتظار ہے کہ اگلے ہفتے شہبازشریف سےمتعلق عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے، یہ تو پکنک پر آئے ہوئے ہیں، انٹرویو دے رہے ہیں اور مزے کررہے ہیں، یہ بارگین کررہے ہیں لیکن بارگین نہیں ہوگی، گزشتہ روز ملاقات میں اندازہ کرلیا کہ عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن ہوں، اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنائے، اسپیکر نے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ دے کر غلط کیا، میرا معاملہ عمران خان کے ساتھ سیٹل ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف برادران کی سیاست قطری سی پتھری تک ہے، یہ لوگ خود کو بچانے کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :