کاروبار
06 اگست ، 2012

9 نکاتی ایجنڈے پر غور، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

9 نکاتی ایجنڈے پر غور، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد … جب ہر مہینے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوتا تھا، تو ہر ماہ لوگوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب مہینے میں دو مرتبہ یہ دقت ہوتی ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے طے کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ صدارت کریں گے۔ 9 نکاتی ایجنڈے میں پیٹرول کی قیمت ہر ہفتے طے کرنے اور ملک بھر میں ہائی اوکٹین کی قیمت ڈی ریگولیٹ رکھنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ اس طرح ہائی اوکٹین کی قیمت پر فریٹ ختم ہوجائے گا اور ملک بھر میں اس کی یکساں قیمت نہیں ہوگی۔ پی ایس او، ٹرم کنٹریکٹ کے تحت فرنس آئل درآمد کرے، آئی پی پیز کے واجبات کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں گیس سے بجلی بنانے پر بریفنگ دی جائے گی، خریف کیلئے کھاد کی فراہمی، ذخائر اور قیمت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں واپڈا کے منصوبوں کیلئے فنڈنگ اور مائع قدرتی گیس ایل این جی کی درآمد کے معاملات پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :