Time 16 فروری ، 2019
انٹرٹینمنٹ

’ڈسکو دیوانے‘ گانیوالے زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پی ایس ایل 4 میں بغیر اجازت ’ڈسکو دیوانے‘ پیش کرنے پر قانونی کارروائی—. فوٹو فائل 

پاکستانی پاپ گلوکار زوہیب حسن نے پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں ان کی بغیر اجازت ’ڈسکو دیوانے‘ گیت گانے پر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار و موسیقار شجاع حیدر نے ماضی کا مقبول گانا ’ڈسکو دیوانے‘ پیش کیا جسے پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے گایا تھا۔

زوہیب حسن نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے برہمی ظاہر کی  اور کہا کہ ’میں حیران ہوں کہ ایک معتبر پلیٹ فارم پی ایس ایل نے بغیر اجازت ’ڈسکو دیوانے‘ گانے کو پیش کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی ہے جس پر وہ قانونی کارروائی کریں گے۔  








یاد رہے کہ ’ڈسکو دیوانے‘ وہ مقبول گانا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور متعدد فنکار اس گانے پر پرفارم بھی کر چکے ہیں جب کہ بالی وڈ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں اس کا ریمیک بھی پیش کیا جا چکا ہے۔  


دبئی میں 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں جنون گروپ اور فواد خان سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔

مزید خبریں :