اداکارہ مہوش حیات کے بھائی کی ڈھولکی، شوبز ستاروں کے جلوے

 مہوش حیات کے بھائی دانش حیات کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جو فائزہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے—. فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی نامور اداکارہ مہوش حیات فلموں اور ڈراموں میں تو اپنے دلچسپ انداز سے سب کو محظوظ کرتی ہیں لیکن اپنے بھائی و اداکار دانش حیات کی ڈھولکی میں ایسے جلوے بکھیرے کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

 مہوش حیات کے بھائی دانش حیات کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز رسم حنا سے ہوا جس کے بعد ڈھولکی کی رسم ہوئی جس کے دوران متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اداکار جاوید شیخ سمیت بہروز سبزواری، اظفر رحمان، فریحہ الطاف، فریال محمود، اسد صدیقی  اور زارا نور عباسی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔


 مہوش حیات اور دُلہا دُلہن کے ساتھ شوبز ستاروں نے خوب انجوائے کیا اور تصاویر بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ڈھولکی میں مہوش حیات کے بھائی اور ان کی ہونے والی بھابی نے بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کیے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔


تصویر میں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی ہونے والی بھابی نے ویسا ہی لباس زیب تن کیا ہے جو بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی مہندی میں زیب تن کیا تھا۔




مہوش حیات اور فریال محمود نے ایک ساتھ شاندار رقص کیا اس کے علاوہ مہوش حیات نے اپنی فلموں کے گانوں پر بھی زبردست پرفارمنس دی۔














 

مزید خبریں :