13 جنوری ، 2012
حافظ آباد…حافظ آباد میں دس کروڑ کی ڈکیتی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج ہوا اور شٹر ڈاوٴن رکھا گیا۔حافظ آباد کے علاقے میں جیولر کی دکان سے ڈاکو 10 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر لے گئے تھے جس پر صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔ پولیس نے رات گئے واردات کا مقدمہ جیولر ناصر کی درخواست پر نامعلوم ڈاکووٴں کے خلاف درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب شہر میں مکمل ہڑتال ہے، شہریوں نے ڈی پی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی تنزلی اور ضلع بدری کا مطالبہ کیا ہے۔