Time 23 مارچ ، 2019
پاکستان

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، واردات میں 6 دہشت گرد شامل تھے

موٹرسائیکل سوار 2 دہشتگردوں نے مفتی تقی عثمانی کا دارالعلوم کورنگی سے تعاقب کیا، ان ہی دہشتگردوں نے نیپا فلائی اوور کے اوپر ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی— فوٹو: فائل

کراچی: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں 6 دہشت گرد شامل تھے، ان میں شامل موٹرسائیکل سوار 2 دہشتگردوں نے مفتی تقی عثمانی کا دارالعلوم کورنگی سے تعاقب کیا، ان ہی دہشتگردوں نے نیپا فلائی اوور کے اوپر ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔

فلائی اوور اترتے ہی دیگر دو دہشتگردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی، دہشتگردوں کی جانب سے واردات میں دو ہتھیار استعمال کیے گئے۔

تحقیقاتی ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی واردات میں 6 دہشت گرد شامل تھے۔

ان میں سے موٹرسائیکل سوار دو دہشتگردوں نے مفتی تقی عثمانی کا دارالعلوم کورنگی سے پیچھا کیا، ان ہی دہشتگردوں نے نیپا فلائی اوور کے اوپر گاڑی پر فائرنگ بھی کی، فلائی اوور اترتے ہی دیگر دو دہشتگردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

مفتی تقی عثمانی پر دو بار تین اطراف سے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی بیک اسکرین، ونڈ اسکرین اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جبکہ گاڑی کے دیگر حصوں پر بھی گولیاں لگیں تاہم وہ اور ان کے اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تحقیقاتی ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے واردات میں دو نائن ایم ایم پستولیں استعمال کی گئیں جس کی فارنزکس جاری ہیں۔

مزید خبریں :