06 فروری ، 2012
ہوانا …این جی ٹی…کیو با کے سابق صدر فیڈل کا سترو کی یا دداشتوں پر مشتمل کتا ب شا ئع کر دی گئی ہے ۔ کتا ب کی رونما ئی کی تقریب کیوبا کے دارلحکو مت ہوانا میں منعقد کی گئی جس میں پچا سی(85) سالہ فیڈل کا ستر و نے بھی شر کت کی ۔Fidel Castro Ruz: A Guerrilla of Timeنامی یہ کتا ب دو جلدوں پر مشتمل ہے جس میں ان کے بچپن اور جو انی سے لے کر انیس سو اٹھا ون (1958) تک کے واقعات شامل ہیں جس دوران وہ کیو با میںاشتراکیت کاانقلا ب لانے کی جنگ لڑ نے میں مصروف تھے ۔ واضح رہے کہ فیڈل کا ستر ونے چا ر سال قبل استعفٰی دے کر صدارت کا عہدہ اپنے چھو ٹے بھائی Raul Castro کو منتقل کردیا تھا ۔