پاکستان
08 اگست ، 2012

ملک بھر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، چوہدری احمد مختار

ملک بھر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، چوہدری احمد مختار

اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے انرجی مینجمنٹ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے پلان پر نظر ثانی کرتے ہوئے دیہی اور شہری علاقوں میں منصفانہ لوڈ شیڈنگ کی جائے۔ وزارت پانی وبجلی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ بات انرجی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کہا کہ کمیٹی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ان کے حصے کی بجلی کی فراہمی یقینی بنائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :