08 اگست ، 2012
کراچی … جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر رہنما مسلم لیگ ن غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت پر پچھلے وزیر اعظم کو بھی جانا پڑا اور لگتا یہی ہے کے اس وزیر اعظم کا بھی لگ بھگ وہی ہوگا۔ جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر پر اویس نورانی اور رہنما مسلم لیگ ن غوث علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں موجودہ حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ اتحاد کسی صورت نہیں کریں گے اور اتحاد صرف اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کا ہوگا۔ سوئس حکام کو خط لکھنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی پوزیشن واضح ہے، پہلے وزیر اعظم کو بھی توہین عدالت کی بناء پر جانا پڑا اورلگ بھگ یہی حال دوسرے وزیر اعظم کا بھی ہوگا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء نے بھی بات کی اور ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جن 6 جماعتوں کو اتحاد پر تحفظات ہیں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور اتحاد برابری کی سطح پر ہوگا، رمضان کے فوراً بعد غیر رسمی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔