دنیا
Time 17 اپریل ، 2019

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات، جوکو وِدودو کے دوبارہ صدر بننے کا امکان

انڈونیشیا کے 19 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ اے ایف پی

جکارتہ: دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوکو ودودو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

انڈونیشیا کے 19 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ملک کے نئے صدر کے لیے ووٹ ڈالے، پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا تاہم دارالحکومت جکارتہ میں پولنگ دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ 

غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر جوکو وِدودو  کو اپنے حریف سابق جنرل پَرابووو سُبیانتو پر 10 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

مجموعی طور پر 2 لاکھ 45 ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ فوٹو: بشکریہ اے ایف پی

صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے 8 لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 45 ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔

انڈونیشین انتخابات میں پارلیمان کی 575 اور مقامی حکومتوں کی 19 ہزار 817 نشستیں ہیں اور انتخابات کو پُر امن بنانے کے لیے 4 لاکھ 43 ہزار پولیس اور 4 لاکھ 20 ہزار فوجی اہلکار تعینات رہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کی کُل آبادی 26کروڑ 40 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور اس کے 33 صوبے ہیں۔

مزید خبریں :