دنیا
Time 23 اپریل ، 2019

حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

 ہڑتال کا مقصد یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، نیشنل ہائی وے کی بندش اور تجارت کی معطلی پر احتجاج کرنا ہے، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو: فائل

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر ٹریفک ناہونے کے برابر ہے۔

کے ایم سی کے مطابق ہڑتال کا مقصد یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، نیشنل ہائی وے کی بندش اور تجارت کی معطلی پر احتجاج کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے انتخابات کے ابتدائی دو مراحل کی پولنگ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی جس میں عوام نے اسے ڈھونگ انتخابات قرار دیتے ہوئے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

مزید خبریں :