09 اگست ، 2012
لاس اینجلس…این جی ٹی…2010میں ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلمThe Expendablesکے سیکوئلThe Expendablesٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ایکشن ہیرو کام کررہے ہیں جن میں سلوسٹر اسٹالون کے علاوہ بروس وِلس، آرنلڈ شیوارزنیگر، جیٹ لی، جیسن اسٹیتھم اور وین ڈیم شامل ہیں۔فلم کے پہلے حصے میں جہاں سلوسٹر اسٹالون فوجیوں کے گروہ کی سربراہی کرتے اور جنوبی امریکا میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے نظر آئے وہیں دوسرے حصے میں وہ اپنے مخالف گروہ سے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے میں مصروف نظر آئیں گے۔سلوسٹر اسٹالون کی تحریر کردہThe Expendablesٹو کی ہدایتکاری سائمن ویسٹ نے دی ہے جو 17اگست2012کو دنیابھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔