09 اگست ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی ڈمپل بیوٹی پریٹی زینٹا کی چار سال بعدفلمی پردے پر واپسی ہونے جارہی ہے، انکی آنے والی نئی فلم"عشق اِن پیرس"کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔پریم سونی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو پریٹی زینٹا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ ریحان مالک نامی نئے ہیرو کے ساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔پریٹی اور ریحان کے ساتھ ساتھ اس فلم میں فرانسیسی اداکارہ ازابیل اداجانی،ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم میں انٹری دینگے۔موسیقار پریتم کی موسیقی پر مبنی یہ رومانٹک فلم5اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔