06 فروری ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی نااہلی کے لیے درخواست پر مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ آفاق احمد ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سردار لطیف کھوسہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، آجکل جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی باتیں ہورہی ہے ،، لطیف کھوسہ سرکاری فنڈز جنوبی پنجاب پر خرچ کررہے ہیں جو اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے ، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ گورنر پنجاب کو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر عہدے سے نااہل قرار دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔