09 اگست ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمدا براہیم خان نے کہا ہے کہ اے این پی کی طرف سے بجلی لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران کے حل کیلئے انرجی کانفرنس کا انعقاد محض عوام کے دکھلاوے کے لئے ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کانفرنس میں جماعت اسلامی کی شرکت سے صوبہ کے عوام کو کوئی فائدہ ملنے کی اْمید ہوتی تو جماعت اس میں ضرور شرکت کرتی۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اقتدار کے آخری دنوں میں انرجی کانفرنس کا انعقادعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔