پاکستان
09 اگست ، 2012

ہندوؤں کو روک دیا،یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے،رحمان ملک

ہندوؤں کو روک دیا،یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے،رحمان ملک

اسلام آباد …وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہترہوئے ہیں اورلاشیں گرنابندہوئی ہیں،حکومت اورعدلیہ میں کوئی درمیانہ راستہ نکلناچاہیے،انھوں نے کہا کہ حکومت اورعدلیہ کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوناچاہیے،ججوں کوہم نے بحال کیا،ان کیخلاف کیسے کوئی اقدام کرسکتے ہیں،انھوں نے بتایا کہ حکومت نے جیکب آبادسے نقل مکانی کرنیوالے250ہندووٴں کوبھارت جانے سے روکدیا ہے،بھارتی ہائی کمیشن بتائے کہ250ویز ے کیوں جاری کیے،ہندووٴں کی نقل مکانی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش ہے،ہم اپنی تسلی کے بعدہی ان ہندووٴں کوجانیکی اجازت دینگے،چودھری نثارہرکارروائی میرے اوپرنہ ڈالیں،اگرعمران خان کے سو الات بر ے لگتے ہیں توانھیں عدالت لیکرجائیں۔

مزید خبریں :