10 اگست ، 2012
لاہور. . . .پاکستانی فیملی کو بھارت میں یرغمال بنائے جانے کی جیونیوز کی خبر پر نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ پاکستانی فیملی کوبھارتی اسپتال کا اضافی بل ادا نہ کرنے پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ جدہ میں موجود مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف نے جیو نیوزکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے نوازشریف نے پاکستانی فیملی کے تمام اخراجات اداکرنے کی ہدایت کردی۔کل تک تمام ادائیگی کردی جائیگی اور فیملی کو پاکستان لانے کا بندوبست بھی کردیاجائے گا۔نوازشریف آج کل اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔