10 اگست ، 2012
کراچی. . . .یوم شہادت علی کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس و جلوس نکالے جائیں گے۔ کراچی میں بھی نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے موقعے پر سخت سیکورٹی کے انتظاما ت کیئے گئے ہیں۔کراچی میں یوم شہادت علی کی مرکزی مجلس نشترپارک میں ہو گی جس کے بعد جلوسِ علم برآمد ہوگا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ یوم حضرت علی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اطراف کی تمام سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی پولیس اوررینجرز کریں گے جبکہ اور اسکاوٴٹ تنظیمیں بھی نگرانی کی ذمہ داری انجام دیں گی، جلوس کا خفیہ کیمروں کی مدد سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔ملک کے مختلف شہروں میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں ماتمی جلوس آج صبح نکالے جائیں گے۔ملتان میں یوم علی پر 12 جلوس نکالے جائیں گے۔ ایس ایس پی آپریشن گوہر نفیس کے مطابق دو مرکزی جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پہلا جلوس جلیل آباد سے صبح سات بجے اور دوسرا جلوس امام بارگاہ ناصر آباد سے صبح 11بجے نکالا جائے گا۔ اسپشل برانچ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں سیکیورٹی کے سلسلے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ میں تین جلوس نکالے جائیں گے اور چودہ مجالس عزا ہوں گی۔ مرکزی جلوس ڈیرہ نواباں سے نکا لا جا ئے گا اور امام بارگا ہ قدیمی پر ختم ہو گا۔