دنیا
10 اگست ، 2012

لبنان: سابق وزیراطلاعات بم حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار

 لبنان: سابق وزیراطلاعات بم حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار

بیروت… لبنان کے سابق وزیراطلاعات میشال سماحة کو بم حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو انٹیلی جنس سروسز نے اٹارنی جنرل کے حکم پر سابق وزیراطلاعات کو لبنان کے قصبے الخنشارة میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق لبنان کے مختلف علاقوں سے بیس بم تیار حالت میں برآمد ہوئے تھے اور انھیں ریموٹ کے ذریعے اڑایا جانا تھا لیکن ماہرین نے ان کو بروقت ناکارہ بنا دیا تھا۔میشال سماحة کو تفتیش کے سلسلہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔ان کے ساتھ ان کے سیکرٹری ،ڈرائیور اور دومحافظوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ میشال سماحة لبنان کے سابق وزیراعظم الیاس الہراوی کے دورِ حکومت میں 1992ء سے 1995ء تک وزیراطلاعات رہے تھے۔ اس کے بعد وہ رفیق حریری کے دورِ حکومت میں 17 ابریل 2003ء سے 26 اکتوبر 2004ء تک دوبارہ اسی منصب پر فائز رہے تھے۔

مزید خبریں :