Time 03 جون ، 2019
پاکستان

محکمہ موسمیات نے کل شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کردیے

فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے۔

دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔

یاد رہےکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :