Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

علی امین کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے نکلنے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے نکلنے کی ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں علی امین کو سہ پہر 3 بج کر 24 منٹ پر خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علی امین کو شام 4 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس کے عقبی دروازے سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ علی امین 40 منٹ سے بھی کم وقت تک خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں رہے۔

علی امین کے خیبرپختونخوا ہاؤس سے باہر نکلنے کے فوری بعد مظاہرین کو کثیر تعداد میں باہرجاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی فوٹیج سامنے آئی تھی جس سے متعلق کہا گیا کہ ویڈیو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جو کے پی ہاؤس میں داخل اور وہاں سے باہر نکل رہے ہیں۔

تاہم صوبائی وزیر پختون یارنے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔

مزید خبریں :